Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ایم کیو ایم ماضی میں کس کس حکومت کی ضرورت رہی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ایم کیو ایم کا حکومتی پارٹی سے اتحاد نئي بات نہیں، مگر ماضی کے برعکس اس بار نیا یہ ہے کہ ایم کیوایم کے حصے میں وزارتیں نہیں۔

نئی حکومت نئے معاہدے مگر یہ سب کچھ اتنا نیا بھی نہیں تیس سال پہلے، مہاجر قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی سے ایسا ہی معاہدہ کیا، جو کل تحریک انصاف کے ساتھ کیا گیا ہے، اُس وقت بے نظیر بھٹو کو حکومت میں اکثریت کے لیے سہارے کی تلاش تھی، آج یہی مسئلہ عمران خان کو درپیش ہے۔

سیاست ہو اور وزارت نہ ہو، ایم کیو ایم کو پی پی نے اٹھاسی میں تین صوبائی وزارتیں دیں، 90 میں نواز شریف نے صوبائی ہی نہیں وفاقی وزارتوں سے بھی نواز دیا۔ ستانوے میں نون لیگ نے یہی عمل دہرایا جسے دوہزار دو میں پرویز مشرف نے گورنر شپ دے کر پروان چڑھایا اور تو اور آصف زرداری نے بھی سب کچھ اسی طرح چلنے دیا، مگراس بار کراچی کی چھ سیٹوں کی طرح کہیں ایم کی ایم کے آپشنز بھی تو محدود نہیں ہوگئے۔

تیس سال پہلے بینظیر خود چل کر نائن زیرو گئی تھیں مگر معاہدہ گیارہ ماہ ہی چل سکا، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت ایم کیو ایم سے ہاتھ ملانے پر خوش تھی، نہ آج پی ٹی آئی کی کراچی قیادت راضی ہے۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube