Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سعد رفیق بمقابلہ عمران خان، این اے 131 پر دوبارہ گنتی کا حکم

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 131 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک دیا۔

عام انتخابات میں 25 جولائی کو این اے 131 پر عمران خان کے مقابلے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں کے انتہائی کم مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین نے 84 ہزار 313 جبکہ ن لیگی رہنماء نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے تھے۔

اپنی آبائی نشست ہارنے پر خواجہ سعد رفیق نے پہلے الیکشن ٹریبونل میں این اے 131 پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد سابق وزیر ریلوے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسٹس مامون الرشید نے سعد رفیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 131 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے حلقے کو تین حصوں میں تقسیم کرکے عمران خان کیلئے نیا حلقہ ترتیب دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھاندلی کی شکایت کرنیوالوں کو ان کے حلقے دوبارہ کھولنے میں مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube