Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نواز خاندان کی سزا کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بینچ تشکیل

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف درخواست کي سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا۔


پاکستان کے سینیئر قانون دان اے کے ڈوگر نے لاہور ہائيکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا۔ بنچ ميں جسٹس شمس، جسٹس ساجد اور جسٹس مجاہد شامل ہیں۔

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سات اگست تک ملتوی

درخواست ميں موقف اختيار کيا گيا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہو چکا جبکہ نواز شريف کو ختم ہو جانے والے قانون کے تحت سزا دی گئی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ مردہ قانون کے تحت نواز شریف کو سزا دینا غیرقانونی ہے لہٰذا عدالت سزا کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube