Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے کی پیشکش کی، پرویز الٰہی

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago

چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ عمران خان نے مجھے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے کی پیشکش کی تھی، کوئی شرائط نہیں رکھ رہے، پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے مجھے صوبے کی سیٹ چھوڑنے سے منع کیا، عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے کی پیشکش کی تھی، انشاء اللہ ہمیں ضرورت سے زیادہ نمبرز مل جائیں گے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ عمران خان کامیاب ہوں۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا معاملہ 2000ء سے پہلے کا تھا جو کلیئر ہوگیا، کوئی شرائط نہیں رکھ رہے، پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں گے، طے ہوچکا ہے وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی سے ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور وفاق میں مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل کرلی ہے، تاہم نیب تحقیقات کے باعث سینئر قیادت نے پرویز الٰہی کو صوبے میں کوئی عہدہ دینے کی مخالفت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube