Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اسحاق ڈار کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2018 | Last Updated: 4 years ago

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دو شریک ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

عدالت نے استغاثہ سے مزید گواہوں کی فہرست مانگ لی۔

سابق وزیر خزانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا کی مقدمے سے بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

صدر نیشنل بنک سعید احمد کی درخواست پر فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

ملزمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے خلاف استغاثہ اب تک اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے۔ انہیں کیس سے بری کیا جائے۔ عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے استغاثہ کو مزید گواہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان اشتیاق احمد خان، سعید احمد اور قمر زمان بیان قلمبند کرائیں گے ۔
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube