Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ایسے مشورے مل رہے ہیں جیسے وزیر اعظم بن چکا ہوں، عمران خان

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

عمران خان نے کہا کہ مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور میچ کی آخری گیند تک لڑوں، کمزور شخصیت کا حامل فرد خوشامد سے خوش ہوتا ہے۔

تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے بزنس کميونٹي سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر کا شکر گزار ہوں موقع دیا کہ تحریک انصاف کا پیغام سامنے لاؤں ، تحریک انصاف اپنا معاشی ایجنڈا دینے آیا ہوں، میري نظر ابھی پچیس جولائی پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے مشورے مل رہے ہیں جیسے وزیر اعظم بن چکا ہوں،  مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور میچ کی آخری گیند تک لڑوں، کمزور شخصیت کا حامل فرد خوشامد سے خوش ہوتا ہے، جس طرح کا لیڈر ہوتا ہے اسی طرح کے مشیر ہوتے ہیں، ایساقانون لےکرآئیں گے کہ اقتدار میں آکر کوئی کاروبار نہیں کرسکےگا۔

انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کيلئے مکمل پلانگ کررہے ہیں، میں مانتا ہوں مشکل ہے پر ہوسکتا ہے، ہمیں  بیوروکریٹس اور اداروں ميں تبدیلی کرنا ہوگی، پورے پاکستان میں پانی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، کسی نے سوچا ہی نہیں سپلائی اور ڈیمانڈ کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کے لیے بڑا موقع ہے ،اسحاق ڈار جو کرکے گیا وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں، طاقت ملنے کے بعد لیڈروں کی کارکردگی میں تبدیلی آتی ہے، پاور یا تو کسی مقصد کے لیے ہوتی ہے یا ساکھ کے لیے ہوتی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube