اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹين میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے انتخابی کیمپ پر پولیس نے فائرنگ کردی جس پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاج کرکے سڑک بند کر دی۔
ترجمان جماعت اسلامی راؤ جاوید نے الزام لگایا کہ پولیس نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میاں اسلم کا انتخابی کیمپ زبردستی بند کرانے کی کوشش کی، لیکن کیمپ بند نہ کرنے پر فائر کھول دیا گیا۔
واقع کے بعد اے سی اسلام آباد اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق اہلکار انتخابی کیمپوں میں میوزک بند کرانے پہنچے تھے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاؤڈ اسپیکر بند کر دیا تھا لیکن جمعیت کے طلبہ سے تلخ کلامی ہوئي۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی محمد شاہد نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائر کیا، تاہم پولیس اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم ديدیا۔