ضلع میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
پاک افغان سرحد باب دوستی انتخابات کے سلسلے میں 3 دن کےلئے بند رہے گا، باب دوستی 24، 25 اور 26 جولائی کو ہرقسم کی پیدل آمدورفت و تجارتی سرگرمیوں کےلئے بند ہو گاجب کہ ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے، امیدوار وں کی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،جلسے ،کارنر میٹنگ کھلے میدان بازاروں میں کرنے ہر پابندی لگاتے ہوئے انھیں چاردیواری کے اندر کرنے کی تلقین کی گئی ہے،جب کہ امیدواروں کے جلسے کارنرمیٹنگزکی سیکورٹی کےلئے ایف سی کی نفری فراہم کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی تلقین کی گئی ہے کہ امیدواروں کو جلسہ جلوس کارنر میٹنگز کےلئے 24 گھنٹے قبل اجازت لینا پڑے گا، جب کہ اب تک چار امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں ،شوکاز نوٹس اے این پی، ایم ایم اے ،پشتونخوا میپ اور بی اے پی کے امیدواروں کو جاری کیاگیا ہے،