Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاورمیں بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سندھ پولیس نے سنبھال لی

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پشاور پہنچنے والے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی سیکیورٹی سندھ پولیس نے سنبھال لی۔ سیکیورٹی خدشات پر ملاکنڈ جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

سکيورٹي خدشات کہیں یا خيبرپختونخواپوليس پرعدم کہ پشاور پہنچنے والے بلاول بھٹوکي سکيورٹي سندھ پوليس نے سنبھال لي۔ بلاول کی آمد کے بعد ارباب ہاؤس سے خیبرپختونخواہ پوليس کونکال باہرکرديا گيا۔

بلاول کی سیکیورٹی پر اب سندھ پولیس کا اسپيشل سیکيورٹی يونٹ مامور ہے جبکہ میڈیا کو بھی بلاول کی پریس کانفرنس سے قبل ارباب ہاؤس کے باہرروک ديا گيا تھا جنہیں بعد میں اندرداخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

سیکيورٹی خدشات کے باعث بلاول بھٹوکوجلسوں سے روکنے کےعلاوہ انہیں کينٹ سے بھی باہرنہ نکلنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube