Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

حسین لوائی کو14دن کےعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سندھ کےسب سے بڑےمني لانڈرنگ اسکينڈل میں جوڈيشل مجسٹريٹ نے حسين لوائي کوچودہ دن کے جوڈيشل ريمانڈ پرجيل بھيج ديا۔

حسين لوائي کوہفتےکی صبح سٹي کورٹ ميں پيش کيا گيا۔اس موقع پرحسین لوائی کابیان بھی قلمبند کیا گیا۔ايف آئي اے نے ملزم کے مزيد جسماني ريمانڈ کي استدعا کي۔حسين لوائي کي جانب سے جيل ميں بي کلاس سہوليات کے لئے درخواست بھي دائر کردي گئي۔ عدالت نے درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت نےملزم کو14دن کے عدالتی ريمانڈ پر جيل بھيج ديا۔حسین لوائی کےوکیل کاکہناتھاکہ ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں۔اس موقع پر میڈیاسے مختصر بات کرتےہوئےحسین لوائی نے کہاکہ چہرے پرپہلے دن سے ہي مسکراہٹ ہےاوریہ اللہ کافضل ہے۔حسين لوائي کاکہناتھاکہ ميري گرفتاري سے بينکنگ سيکٹر پر اثر پڑے گا۔ انھوں نے بتایاکہ چيف جسٹس سےاچھا مکالمہ رہا،چیف جسٹس نے آصف زرداری سے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھا،ايف آئي اے سے پوچھا ہو تو علم نہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube