آمدن کے ذرائع کیا ہیں اور پیسہ کہاں خرچ کیا جاتا ہے؟ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتیس اگست تک سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن حکام نے تمام سیاسی جماعتوں کو اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے ساتھ ہر سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام جماعتیں آڈٹ شدہ اکاؤنٹ کی تفصیلات، سالانہ آمدن اور اخراجات سے آگاہ کر نے کی پابند ہیں۔