Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

سانحہ پشاورکاایک اورزخمی انتقال کرگیا،جاں بحق افرادکی تعداد22 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago

 

دو روز قبل پیش آنےوالےسانحہ پشاورکاايک اورزخمي دم توڑگيا۔ مرنےوالوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

پشاور میں یکہ توت کے علاقے میں دو روز قبل اےاین پی کی انتخابی میٹنگ میں خود کش دھماکا ہواتھا۔ ترجمان ایل آرایچ نےبتایاکہ اس سانحے کا ایک اورزخمی چل بسا۔خودکش حملےمیں جاں بحق افرادکی تعداد22ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نےبتایاہےکہ 7زخمي لیڈی ریڈنگ اسپتال ميں تاحال زيرعلاج ہیں۔

خود کش دھماکےمیں 8کلو بارود استعمال کیاگیا۔ واقعےمیں اے این پی کے رہنما ہارون بلور بھی شہید ہوئے۔ہارون بلورکےبیٹے دانیال بلورکوبھی میٹنگ میں آنا تھا اور وہ راستے میں تھے تاہم دھماکےکی اطلاع ملتےہی وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئےتھے۔

یڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نےبتایاکہ تمام زخمیوں کو بہتر ین طبی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں۔ ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل نےمزیدبتایاکہ  زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔

ایس ایس پی آپریشنزجاویداقبال نےمیڈیاسےگفتگومیں بتایاکہ جائےوقوعہ سےملنےوالےشواہدکی روشنی میں تفتیش کررہےہیں۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کرلیاگیاہے۔ ایس ایس پی آپریشنزکاکہناتھاکہ جائےوقوعہ سے30سے40مشتبہ افرادکوحراست میں لیاہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ امیدواروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube