Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سانحہ پشاورکےبعد30سے40مشتبہ افراد حراست میں لےلئےگئے،پولیس

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago

ايس ايس پي آپريشنز جاويد اقبال کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد شواہد کي روشني ميں تفتيشي عمل کو آگے بڑھاياجارہاہے۔

ايس ايس پي آپريشنز جاويد اقبال کےمطابق سانحےکےبعدتيس سےچاليس افراد کوحراست میں لیاگیاہے۔ پشاورخود کش دھماکےکامقدمہ سي ٹي ڈي تھانے ميں درج کیاگیاہے۔ شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ تدفین اور جنازے سے متعلق سیکيورٹی پلان مرتب کرلیا گیاہے۔

اس کے علاوہ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نےبتایاہےکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصو صی ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ سنیفرڈاگز،لیڈیز پولیس اوربی ڈی یو ٹیم ناکہ بندیوں پر موجودہیں۔ شہر بھر میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔ پشاورشہر کےمختلف مقامات پرسرچ آپریشن جاری ہے۔

پشاورخودکش دھماکاہارون بلورسمیت20قیمتی جانیں لےگیا

بلورہاؤس میں دن بھرتعزیت کیلئے گھر پر لوگوں کا تانتابندھارہا۔بلورہاؤس میں تعزیت کیلئے سیاسی رہنماؤں سمیت اےاین پی کےکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube