Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کیپٹن محمد صفدر کو پناہ دینے والے اڈیالہ جیل منتقل

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1189922" align="aligncenter" width="640"] Artwork: Obair Khan[/caption]

سول عدالت کے جج نے محمد صفدر کا ساتھ دینے اور پناہ دینے والے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تمام لیگی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔

راول پنڈی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ریلی میں شرکت اور ن لیگ کی مقامی قیادت کے خلاف درج مقدمات پر راولپنڈی پولیس حرکت میں آگئی اور شہر کے مختلف حصوں سے مسلم لیگ ن کے متعدد کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی وارث خان اور نیوٹاؤن میں درج کئے گئے مقدمات میں ملوث کارکنوں کو سزا یافتہ مجرم کی تقریر کروانے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ن راول پنڈی کے صدر سردار نسیم احمد خان نے انتظامیہ کے اس اقدام کو انتخابات میں دھاندلی کی پہلی سیڑھی قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف تھانوں میں ن لیگ کے 200 کے قریب کارکنوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ مقدمات میں مطلوب افراد کی نشاندہی کے بعد باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درج کئے گئے تین مقدمات میں صرف11 افراد کی عبوری ضمانتوں کے مچلکے پولیس کو موصول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد منظر عام سے غائب ہو گئے تھے اوردو روز بعد اچانک راول پنڈی میں سینیٹر چوہدری تنویر کے ساتھ راجہ بازار میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے سامنے آئے۔ نیب کی ٹیم نے اس دوران متعدد بار انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تھی مگر ساتھی رکاوٹ بنے رہے، اس دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے تقریر بھی کی تاہم انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے صفدر کی ریلی میں شامل (ن) لیگ کے 15 رہنماؤں کے خلاف 4 مقدمات درج کئےتھے۔نیب راولپنڈی کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سکیورٹی میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔

نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سزا یافتہ مجرم ہے لہذا انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube