Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

پولنگ اسٹیشن پرتعینات سیکیورٹی اہلکاروں سےحلف لینےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago
Posted: Jul 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہل کاروں سے اصولوں کی پاسداری اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلف لیا جائے گا۔ ہر ضلع کے سيکیورٹي انچارج سے حلف ڈي آر او لے گا۔

الیکشن کمشین آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سيکریٹري اليکشن کميشن بابريعقوب فتح محمد کی جانب سے الیکشن کے شفاف انعقاد اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے بڑا فيصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنیکا حکم

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران پولنگ اسٹيشن پر تعينات سيکیورٹي اہل کاروں سے حلف ليا جائے گا۔ ہر ضلع کے سيکیورٹي انچارج سے حلف ڈي آر او لے گا۔ پولنگ اسٹيشن پر تعينات سيکیورٹي اہل کاروں سے حلف پريزائيڈنگ افسر لے گا۔ بابر یعقوب کے مطابق حلف لینے کے بعد سیکیورٹٰ اہل کار اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ اليکشن کمیشن کے احکامات پر من وعن عمل کریں۔

حلف برداری سے متعلق اليکشن کمیشن آف پاکستان نے سيکریٹري دفاع اور داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، جب کہ اليکشن کمیشن نے پانچوں آئي جيز کو بھي مراسلے ارسال کردیئے ہیں۔

دوسری جانب عام انتخابات 2018 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے احکامات چیف سیکرٹریز کو بھجوا دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی کیمرے جلد لگائے جائیں، الیکشن کمیشن کے دفاتر، انتخابی عملہ کو بھی سیکیورٹی دی جائے۔

الیکشن2018،انتخابی نشانات،امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی دی جائے، عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کیلئے 25 جولائی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھرپور مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی مدت بھی اختتام پذیر ہوگئی۔ ملک بھر میں 21 ٹریبونلز ریٹرننگ افسران نے اپیلوں کے فیصلے سنے۔

دوسری جانب الیکشن کمشین کی جانب سے عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات لینے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد عام انتخابات کے لیے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار کی خدمات لی جائیں گی، جس میں 2 برسوں کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ فوجی اہل کاروں کا تعلق تینوں مسلح افواج سے ہوگا۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی اور پاک فوج کے اہلکار 27 جون کو پرنٹنگ پریس کی سیکیورٹی سنبھال لیں گے۔عام انتخابات میں پولنگ سے 4 روز قبل فوج کو بلایا گیا ہے، پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے جب کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube