Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی آئی سی: امراض قلب کے 4 ہزار مریض ویٹنگ لسٹ پر

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

مسلم لیگ ن اور خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کی سہولات کی فراہمی کے بڑے دعوے تو کئے تاہم عملاً ایسا نظر نہیں آتا، اسپتالوں میں کچھ بہتری آئی ہوگی مگر امراض قلب کے 4 ہزار سے زائد مریض کو کئی کئی سال بعد کی تاریخیں دی جارہی ہیں۔

امراض قلب کے علاج کیلئے سب سے بڑے اسپتال پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيولوجی ميں بائی پاس کے منتظر افراد کو سالوں انتظار کرنا پڑے گا۔

نمائندہ سماء کے مطابق دل کے ٹيسٹ ايکو کیلئے 6 ماہ  جبکہ انجیو پلاسٹی ہو يا انجیو گرافی 2 سال تک مريض کا نمبر نہيں آتا، 5 ہزار سے زائد مريض ويٹنگ لسٹ ميں ہيں۔

پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی ميں امراض قلب کے مریض طويل انتظار کرنے پر مجبور ہیں، ايکو ٹيسٹ کيلئے بھی 8 ہزار مریضوں کو 6 ماہ بعد کی تاریخ دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں بائی پاس کے 4 ہزار مریض ویٹنگ لسٹ پر ہیں جنہیں تقریباً 2 سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube