Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سیاسی جماعتوں کے سربراہان پر دہشت گرد حملوں کا خدشہ

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زردری اور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے، نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نیکٹا حکام کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو اور عمران خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں پر دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے، صوبائی حکومتوں کو ہدايت جاری کردی گئيں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، جس میں کہا گیا کہ تمام ایجنسیوں کو الرٹ ہونا چاہئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوجائے۔

نیکٹا نے انکشاف کیا کہ انتخابات ميں حصہ لينے والے سياستدانوں کی زندگيوں کو خطرہ ہے، دہشت گرد تمام سياسی جماعتوں کو نشانہ بناسکتے ہيں، عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری پر حملوں کا خدشہ ہے۔

اجلاس ميں نيکٹا حکام نے بريفنگ ميں بتايا کہ اسفند يار ولی، آفتاب شيرپاؤ اور اکرم خان درانی کی جان کو بھی خطرہ ہے، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام معلومات وفاق اور صوبوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔

رحمان ملک کہتے ہيں کہ کسی سياسی رہنماء کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube