Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

غیر سیاسی قوتیں ،سر زمین کا سودا، تحقیقات کا آغاز

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

غیر سیاسی قوتیں آگئیں تو اس کا خمیازہ آنے والی نسلیں بھگتیں گی،حاصل بزنجو
روزنامہ انتخاب حب
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ عوامی قوت کے زریعے غیر سیاسی قوتوں کو شکست دیں گے،ساحل وسائل کے تحفظ کا جو نعرہ لگایا تھا اس پر اب تک قائم ہیں ،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اقتدار سے قبل پورا بلوچستان نو گو ایریا بنا ہوا تھا ،آج بلوچستان میں جو امن ہوا ہے اور ہمارے مخالفین جو آزادی سے اپنی الیکشن مہم چلارہے ہیں اس کا سہرا نیشنل پارٹی کے سر جاتا ہے۔گوادر میں جغرافیائی تبدیلی آنےوالی ہے ہماری کوشش ہے کہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں ۔
سی پیک ایک دھوکا ہے،بلوچستان کی سر زمین کا سودا بیجنگ میں کیا گیا،سردار اختر مینگل
روزنامہ جنگ کوئٹہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ہے سی پیک ایک دھوکا ہے ،بلوچستان کے لوگوں کا نام ساحل اور گوادر کا نام لے کر ہماراسودا بیجنگ میں کیا گیا ،اور سی پیک کا سارا منافع دیگر صوبوں کو دیا گیا،سی پیک سے جو بھیک کی شکل میں پیسہ آیا اس کا ایک روپیہ بھی بلوچستان پر خرچ نہیں کیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا راگ الاپنے والے یہ تک نہیں جانتے کہ پورا مکران پچھلے تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے،گوادر جسے میگا سٹی بنانے کے دعوے کئے جارہے ہیں وہاں نہ تو پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے۔
بلوچستان کے سینیٹرز کے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز
روزنامہ آزادی کوئٹہ
بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو بلوچستان سے منتخب ہونے والے 11 سینٹرز جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے بارے میں ان کے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہیں جب کہ ان کی دہری شہریت کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
ووٹ قومی امانت ہے اسکا صحیح استعمال پارٹی کے سیاسی جمہوری کارکن کی ذمہ داری ہے ،عبدالرحیم زیارتوال
روزنامہ باخبر کوئٹہ
سابق اپوزیشن لیڈربلوچستان اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ترین ہوتا جارہا ہےحکومتیں اور دنیا کے ڈونر ایجنسوں سے گزارش ہے کہ جنگی بنیادوں پر بحران کے حل کےلئے اقدامات کرے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ  2018 کے سینٹ الیکشن میں جمعیت نے جس پیٹ پرستی کا مظاہرہ کیا وہ سب کے سامنے ہے ،صوبے میں پشتون بلوچ برابری وقت کی اہم ضرورت ہے ،جس کےلئے پارٹی ہرفورم پر آواز بلند کرتی رہی ،صوبے کی ذہنی پسماندگی ،رجعت پسند پارٹیوں کا کردار سب پر واضح ہوچکا ہے پشتونخوامیپ کا تاریخی کردار سیاسی جمہوری پارٹیوں کےلئے مشعل راہ ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube