ايم کيوايم کے سابق سينيررہنما سليم شہزاد کينسر ميں مبتلا ہونے کے باعث لندن کے مقامي اسپتال ميں زيرعلاج ہيں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
ایم کیوایم کےسابق رہنما سلیم شہزادزندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سليم شہزاد کي حالت تشويشناک ہےاور آئندہ 24 گھنٹے ان کی صحت کےحوالےسے اہم ہیں۔ سليم شہزاد کے اہلخانہ اسپتال ميں ان کے ساتھ موجود ہيں۔
مختلف سياسي رہنماؤں اور اہلخانہ کي جانب سے سليم شہزاد کے ليے دعائے صحت کي اپيل کي گئي ہے۔سلیم شہزادکاشمار ایم کیوایم کےپرانےرہنماؤں میں ہوتارہاہے۔انھوں نےایم کیوایم کی سیاست میں 20سال اہم کردار ادا کیا۔ کچھ ماہ قبل سليم شہزاد نے لندن سے کراچي پہنچ کر سياسي سرگرمياں شروع کي تھيں تاہم علالت کےباعث وہ واپس لندن منتقل ہوگئےتھے۔