نواز شریف اور خاندان کے خلاف دیے گئے ایوان فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے اپنا ردعمل دیدیا۔ انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اللہ اور ناموس رسالت کی پکڑ نے گرفت میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیغام گیا ہے کہ پاکستان میں تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا کرپشن میں سزایافتہ ہوا ہے۔
شیخ رشید کہتے ہیں کہ یہ لندن میں بیٹھ کر خواہش رکھتے ہیں کہ فیصلے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکلیں۔
ان کا کہنا تھا ایوان فیلڈ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں بڑے آدمی کو سزا ہونے کی پہلی مثال ہے۔ یہ انصاف کی فتح ہے۔