Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کیپٹن صفدر سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، وکیل

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز بھی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ صحافیوں کی جانب سے وکیل سے پوچھا گیا کہ کیا آج کیپٹن صفدر عدالت آکر فیصلہ سنیں گے؟، جس پر وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ کیپٹن صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس کا فون بند جا رہا ہے، کل سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عدالتی احاطے میں موجود ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے بھی میڈیا سے انتہائی مختصر بات چیت کی۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حاضر ہوئے ہیں آج ہم، اور فیصلہ آنے دیں، فیصلے کے بعد اس پر دیکھا جائے گا، پھر تفصیلی بات کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube