Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

اصغرخان کیس،چیف جسٹس کاڈی جی ایف آئی اے کوتبدیل نہ کرنیکا حکم

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کا فیصلہ ہونے تک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ بشیر میمن کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تبادلے سے روک دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ اصغرخان کیس کی تفتیش مکمل ہونے تک ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ رات ٹی وی چینلز پر کافی شور تھا کہ ڈی جی ایف آئی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بتا دیں کہ عدالتی حکم عدولی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube