امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے دہشتگری کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قرباینوں کی تعریف کی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نائب وزیر نے امن کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ایلس جی ویلز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے امن و استحکام کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایس جی ویلز نے اس حوالے سے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔