Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بلوچستان عوامی پارٹی کاانتخابی مہم کاتیز رفتار آغاز

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کوئٹہ میں بھی انتخابی مہم میں تیزی آگئی،بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز موٹر سائیکل ریلی نکال کر کیا،ریلی کی قیادت پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر جام کمال نے کی۔

کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابی مہم کا آغازگلستان روڈ سے مو ٹر سائیکل پر ریلی نکال کر کیا ،پارٹی پر چم تھامے ریلی کے شرکاء نے شہر کی شاہراہوں پر گشت کیا۔،پارٹی کے صدر جام کمال نے موٹرسائیکل چلاکر ریلی کی قیادت کی اور پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا۔

باپ کے صدر جام کمال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹریک پر لاکھڑا کیا۔

ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میٹرو پولٹن کارپوریشن پر اختتام پذیر ہوئی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube