Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

اب مسلم لیگ نظریاتی مسلم لیگ نہیں رہی، چوہدری نثار

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2018 | Last Updated: 4 years ago

چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے دشمنی میں نےنہیں نوازشریف نےمیرے ساتھ کی۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے، اب مسلم لیگ نظریاتی مسلم لیگ نہیں رہی، سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں،سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکارہیں، مدارس اور اسلامی طاقتوں کا دفاع نہیں کیا بلکہ فرض اداکیا، آئندہ بھی اقتدار ملا تو اسلام پسند قوتوں کےساتھ کھڑا ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمنی میں نےنہیں نوازشریف نےمیرے ساتھ کی، اُن لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں، اب اپنا راستہ لے چکا ہوں، واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہیں، اتنا کہاکہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube