Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

رشوت لینے پر ایف اے آئی کی چھ اہلکاروں کے خلاف کاروائی

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1175127" align="alignnone" width="640"] Photo source: Reuters[/caption]

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں سے پیسے بٹورنے والے چھ اہلکاروں کو گھر کی راہ دکھا دی۔

احتساب اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے ایف اے آئی نے اپنے ہی نصف درجن رشوت خور اہلکاروں کی چھٹی کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے  والے چھ اہلکاروں کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ الزام ثابت ہونے پر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کے شفٹ انچارج فرحان رشید، اے ایس آئی محمد جاوید اور چار کانسٹیبلز پر مسافر فياض گوندل اور طلحہ خان سے رشوت لینے کا الزام تھا۔

دونوں مسافر رمضان المبارک کے دوران ساوتھ افريقہ جا رہے تھے ۔ زائد سامان کے باعث ایف آئی اے اہلکاروں نے پہلے روکا۔ مٹھی گرم ہونے کے بعد ہری جھنڈی دکھا دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube