کرپشن کے خلاف ادارے نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔
چیئرمین سوئی سدرن گیس کی حیثیت سے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں مفتاح اسماعیل کو پانچ جولائی کو نیب کراچی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
سابق وزیر کو جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو بھی نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید برآں، آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایات پر رانا مشہود سے تصدیق کا حکم دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ایک حکومت میں دوسرے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی نیب تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس سے قبل اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نیب میں زیر سماعت ہیں۔