Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ایاز صادق کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 48 لاکھ روپے

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ان کا ذریعہ آمدن اسپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے ملنے والی تنخواہ اور جائیدادوں کا کرایہ ہے، کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 48 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،  نامزدگی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات سماء نے حاصل کرلیں۔

سردار ایاز صادق 4 کروڑ 48 لاکھ روپے کے مالک ہیں، ان کی ملکیت میں  3 گھروں کی مالیت 3 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے جبکہ 3 بینک اکاؤنٹس میں 2 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم موجود ہے۔

سابق اسپیکر ایاز صادق نے 2014ء سے 2017ء تک قومی اسمبلی سے 64 لاکھ روپے کی آمدن ظاہر کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube