Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بجلی کا بحران،امیدواروں کی سیکیورٹی،الیکشن کمیشن

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پسنی میں بجلی کے بحران پر شہری سڑکوں پر نکل آئے
روزنامہ انتخاب حب
مشتعل مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر ٹائر جلا کر اسے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ،مشتعل مظاہرین کیسکو انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے پسنی شہر اب کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے،ایس ڈی کیسکو کی مظاہرین کو دو دن میں بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

بلوچستان کی نگراں کابینہ کا اجلاس ،پولنگ اسٹاف اور امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ
روزنامہ آزادی کوئٹہ
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤدین مری کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہواجس میں آئندہ انتخابات کے انعقاد ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت کوئٹہ اور گوادر میں پانی کی قلت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کوئٹہ سیف سٹی کے منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی عدالت میں چیلنج
روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ
سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج،فیصلہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے چیلنج کیا،ان کا وقف تھا کہ سرفراز بگٹی کے کاغذات اثاثے ظاہر نہ کرنے پر آر او نے مسترد کر دئیے تھے مگر انھوں نے آر او کو دباؤ میں لا کر مسترد شدہ کاغذات کو دوبارہ بحال کرایا ،درخواست نامزدگی منظور کرانے کے حوالے سے فیصلے سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے کے معاملے کا نوٹس
روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ
زرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سمیت 7 کابینہ ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے،بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ نے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے جس پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،الیکشن کمیشن کےمطابق اثاثے جمع کرانا ایک قانونی تقاضہ ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہوگا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube