پاکستان کی کم عمرترین کوہ پیما سیلینا خواجہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ایبٹ آباد کی نو سالہ سیلینا خواجہ نے 6 ہزار50 ميٹر میٹربلند مینگلی سرچوٹی سر کرلی۔اس سے قبل سیلینا میرہ جانی، مکڑہ اور کوزسرکے پہاڑ بھی سرکرچکی ہے ۔
پرعزم سیلینا کے ننھے قدم مزید بلندیوں کو چھونے کو بیتاب ہیں۔ ملک کا نام روشن کرنے والی سیلینا کی منزل اسپینٹک اوردنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے۔
سیلیناخواجہ نے اپنے والداورگائیڈ کے ہمراہ ساڑھے 6 ہزار میٹر بلندی تک کا سفر طے کیا۔
پاکستان کا فخر بننے والی ننھی سیلینا کہتی ہے حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں۔میرا سب بچوں کو پیغام ہے کہ عزم بلند رکھیں، خوب محنت کریں اور اپنی منزل کو پالیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیلینا خواجہ نے ہنزہ میں واقع قز سر چوٹی سر کی تھی جو پانچ ہزار سات سو فٹ بلند ہے۔