Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچي ميں درآمد کردہ کوئلہ کو کراچی پورٹ پر آف لوڈ کرنے کا معاملہ، سپريم کورٹ نے کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے پر پابندی عائد کردي۔

سپريم کورٹ ميں کراچی پورٹ سے کوئلہ منتقلی سے متعلق سماعت ہوئي، عدالت نے کوئلہ کے جہاز کراچی پورٹ پر اتارنے اور شہر میں اوپن کوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کردي۔

عدالت نے چھ ہفتوں میں کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتارنے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کي، چيف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکز میں کوئلہ اتار کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

کسی کو احساس ہے کوئلہ کی ڈسٹ سے کیا بیماریوں جنم لے رہی ہیں، انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی، کراچی کے لوگوں کو اس ڈسٹ میں نہیں رہنے دوں گا، کسي بھي قيمت پر کوئلہ کا جہاز کراچی پورٹ پر نہیں اترنے دیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube