Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فاروق ستار کو اپیل دائر کرنے میں مشکلات کا سامنا

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago


ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، ڈاکٹر فاروق ستار کو اپیل دائر کرنے سے پہلے متعلقہ عدالتوں سے ضمانت کرانا ہوگی۔

ریٹرنگ آفیسر نے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مفرور ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے تھے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر پٹیل اور پی ایس پی امیدوار وسیم آفتاب کی اپیلوں پر منگل کے نوٹسزجاری ہو چکے ہیں۔

آراوکے مطابق، فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں جبکہ کاغذات میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فاروق ستار کے وکیل نے کہا کہ ان سے مشاورت کے بعد اپیل دائر کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

فاروق ستار نے کراچی کے حلقہ این اے 247 اور این اے 245 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق آراوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں22جون تک دائرہوسکیں گی۔

اپیلیں27جون کونمٹائی جائیں گی اور امیدواروں کی فہرست 28 جون کو شائع کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کوشائع کی جائے گی۔ جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube