چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بننےکا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بننےکا نوٹس لیتےہوئےسپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت پیر کومقرر کردی ہے۔ اس حوالےسےپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیاگیاہے۔سیکریٹری پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب کرلئےگئےہیں۔
اس کےعلاوہ چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن کوبھی ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس خواجہ سراؤں کی درخواست پر لیا۔خواجہ سراؤں نے گذشتہ روز فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی۔ چیف جسٹس نےخواجہ سراؤں کودرپیش دیگر مسائل کا بھی نوٹس لے لیا۔