Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کلثوم نوازکےلیےشریف خاندان کی قوم سے دعاکی اپیل،وینٹی لیٹرہٹانےکافیصلہ پیر تک موخر

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لندن کے اسپتال میں بیگم کلثوم نواززیرعلاج  ہیں۔ ان کی طبعیت میں تاحال بہتری نہ آسکی۔ نوازفیملی نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔مریم نوازنےکہاہےکہ والدہ وینٹی لیٹر پرہیں ، ڈاکٹرز صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہے ۔

لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پرہیں اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔

اہلیہ کی عیادت کے لیے آئے نوازشریف نے دعاؤں کے لیےقوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مریم اورحسین نواز بھی والدہ کےلیےپریشان دکھائی دئیے۔شہباز شریف نے کہا ہےکہ کلثوم نواز ونٹی لیٹر پر ہیں۔ انھوں نے بھی عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اس سے پہلےگذشتہ روزغيرمتعلقہ شخص بيگم کلثوم نواز کے وارڈ ميں داخل ہواتوسيکيورٹي طلب کرلي گئی۔شناخت کے بعد پوليس نے ڈاکٹرنويد کو چھوڑ ديا ۔ ڈاکٹرنويد نے واقعہ کوغلط فہمي کا نتيجہ قرار ديا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube