Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، بجلی غائب، پروازیں متاثر

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2018 | Last Updated: 4 years ago

شدید گرمی کے بعد جڑواں شہروں میں ابر رحمت کھل کر برسا، موسلا دھار بارش نے اسلام آباد راولپنڈی میں جل تھل ایک کردیا، نشیبی علاقے زیر آب، کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب، فلائیٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

رمضان المبارک کے آخری افطار سے قبل جڑواں شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، طوفائی بارش نے پہلے تو گرمی کی کمر توڑی، تاہم موسلا بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

قائداعظم کالونی، کمیٹی چوک انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع، نالہ لئی میں طغیانی کے خدشات بھی بڑھنے لگے، طوفانی بارش کی وجہ سے آئیسکو کے بیشتر فیڈز ٹرپ کرگئے، راولپنڈی، چکوال اور جہلم تک متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے سے اندھیرا چھا گیا۔

خراب موسم کے باعث ایئر پورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا، سعودی عرب سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑنا پڑگیا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube