Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بیرونی مداخلت کے خدشات، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1149337" align="alignnone" width="640"] ARTWORK: Muhammad Obair Khan[/caption]

الیکشن کمیشن نے بیرونی مداخلت کے خدشات سیکیورٹی حکام کے سامنےرکھ دیئے۔ ان کے مطابق، بھارت ہائیبرڈ وار کے ذریعے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرسکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بھارت جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے انتخابی عمل خراب کر سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت سمیت کوئی بھی دشمن سوشل میڈیا سےجعلی سیاسی مہم چلا سکتا ہے۔ دشمن سوشل میڈیا سے پروپیگنڈا وار، نفسیاتی جنگ اور دیگر ذرائع کا استعمال کرسکتا ہے۔

سیکیورٹی حکام کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کےسافٹ ویئرز اور دیگر نظام پر سائبر حملوں کے خطرات بھی موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے، سیکیورٹی، خفیہ اور دیگر اداروں سے مدد مانگی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube