Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

آج چاند نظر آنے کا امکان ، کل عید ہوسکتی ہے

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2018 | Last Updated: 4 years ago

آج چاند رات بھی ہوسکتی ہے، جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس سائنس کے مطابق آج دوربین کے ذریعے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔

کيا آج چاند رات ہوگي ؟ محکمہ موسميات نے تو ہفتے کو عيد ہونے کاامکان ظاہرکيا ہے، مگر جامعہ کراچي شعبہ اسپيس کا کہنا ہے کہ اگر موسم ابرآلود نہ ہوا تو چاند نظر آسکتا ہے ليکن کھلي اسے کھلي آنکھوں سے ديکھنا ممکن نہيں۔

ڈائريکٹرجامعہ کراچي شعبہ اسپيس ڈاکٹرجاويداقبال کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلي پٹي ميں مختلف ماڈلز يہ پيش گوئي کررہے ہيں کہ ان علاقوں ميں دوربين کےذريعے چاند نظر آسکتا ہے۔

چاند کي عمر کتني ہوگي اور کتني دير تک نظرآسکتا ہے ڈاکٹرجاويد اقبال نےيہ بھي بتا ديا، چاند انيس گھنٹے کچھ منٹ کا ہوگا اور يہ دو سے تين منٹ تک نظر آسکتا ہے ۔

آج چاند نظر آنے کا فیصلہ مرکزي رويت ہلال کميٹي تو آج شام اس کا اعلان کردے گي ليکن شہري ممکنہ طور پر عيد کے ليے تيار ہيں، کہيں ايسا نہ ہو عيد کي تياري ادھوري رہ جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube