Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنےپرنگراں وزیراعظم نےنوٹس لےلیا

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago
Posted: Jun 13, 2018 | Last Updated: 4 years ago

زلفی بخاری کا نام  بليک لسٹ سے نکالنے پرہلچل مچ گئی۔نگران وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے ليا۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے زلفی بخاری کا نام بليک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پروزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ دوروز قبل پي ٹي آئي کے سرابرہ عمران خان کے دوست سید ذوالفقارعباس بخاری عرف زلفی بخاری کا نام لسٹ ميں شامل ہونے کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھي۔زلفی بخاری کےسعودی عرب جانےکےمعاملے کی وزارت داخلہ کی رپورٹ تیار ہے۔ وزارت داخلہ نےبتایاکہ زلفی بخاری کانام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا۔ای سی ایل سےنام عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نکالاجاتاہے۔

زلفی بخاری نے عمران خان کےساتھ عمرےپرجانےکےلیے ای سی ایل سے نام نکلوایا تھا۔ان کاکہناتھاکہ وہ سعودی عرب سے عمران خان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ نیب میں بیان ریکارڈنہ کرنےپرنام بلیک لسٹ میں داخل کیاگیا۔ زلفی بخاری  نے نیب کوتحریری طورپرتمام صورتحال سےآگاہ کردیاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس صورتحال سے بھاگنےوالوں میں سےنہیں ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube