نواز شریف اور مریم نواز کی جمعرات کو لندن روانگی کا امکان ہے، جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم عید بھی برطانیہ میں ہی منائیں گے۔
احتساب عدالت سے ايک ہفتے کی چھٹی ملنے کے بعد نواز شريف اور مريم نواز جمعرات کو برطانيہ جائيں گے، لندن ميں کلثوم نواز کی عيادت کريں گے۔
احتساب عدالت میں عید الفطر کے دوران 5 دن کی چھٹی ہوگی، عدالت میں پیشی نہ ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کا پروگرام بنایا۔
بیگم کلثوم نواز کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ لندن میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں جہاں ان کا علاج بھی جاری ہے، نواز شریف اور مریم نواز وقتاً فوقتاً عیادت کیلئے لندن جاتے رہتے ہیں۔
ایون فیلڈ کیس میں نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نواز شریف، مریم، حسین، حسن اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے، وزارت داخلہ نے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔