این اے243 سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔
عمران خان کی کاغذات نامزدگی این اے243سے چیلنج کردئےگئے۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ جوشخص اپنی بچی کوتسلیم نہ کرے اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست میں کہاگیاہےکہ اپنی بچی کوتسلیم نہ کرنے والا الیکشن نہیں لڑسکتا۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست پر پی ٹی آئی کے چئیرمین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنماءعمران اسماعیل نے مزید وقت لینے کی درخواست جمع کرادی۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں۔پي ٹي آئي رہنماء نے مزید کہاکہ عمران خان پر لگے اعتراضات ذاتي زندگي کے حوالے سے ہيں ۔اعتراض لگانا دراصل سستي شہرت حاصل کرنے کا طريقہ ہے،عدالت عمران خان کو صادق اور امين قرار دے چکي ہے۔
انھوں نےمزید بتایاکہ مسلم ليگ نون کے اميدوار نے 3 اعتراض لگائے ہیں۔