Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ٹکٹوں کی تقسیم: عمران خان نے ناراض کارکنوں کی آوازسن لی

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2018 | Last Updated: 4 years ago

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ ایسے میں عمران خان نے ناراض کارکنوں کي آواز سن لی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کي تقسيم پر نظرانداز کارکن مرکزي دفترسے رابطہ کريں ۔

عمران خان کے مطابق وہ ہردرخواست کا بذات خود جائزہ ليں گے اورجان بوجھ کر کسی سے ناانصافی نہيں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مایوس کھلاڑیوں نے بنی گالا کے باہر احتجاجی ڈیرا ڈال لیا۔ فيصل آباد، گوجرانوالہ،مياں والي ، ليہ ،جڑانوالہ ، بنوں سمیت دیگر شہروں سے آئے مایوس کارکن رہنماؤں کی گاڑیوں کے سامنے لیٹ کر راستہ روکتے رہے جس کے بعد عمران خان نے مظاہرین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube