Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

انتخابات 2018 کےلیےپی ٹی آئی کاانتخابی امیدواروں کااعلان

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

عام انتخابات کےلیے پی ٹی آئی نےاپنے انتخابی امیدواروں کااعلان کردیاہے۔

تحریک انصاف ٹکٹوں کے اجرا میں سب سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی ٹکٹوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ٹکٹوں کی منظوری چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ نے دی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کےمطابق عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے مطابق ٹکٹوں کی منظوری دی۔ ترجمان پی ٹی آئی نےکہاکہ عمران خان نے ٹکٹوں کے فیصلے میں اپنا صوابدیدی اختیار استمعال نہیں کیا۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کیلئے امیدوار کھڑے کئے گئے ہیں۔صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ عمران خان اسلام آباد،بنوں،راولپنڈی، میانوالی اورلاہورسےانتخاب لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے۔فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔ پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ مراد سعید این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔عبدالعلیم خان این اے129لاہورمیں محاذ سنبھالیں گے۔غلام سرور خان راولپنڈی کےدوحلقوں این اے59 اور63 سے مقابلہ کریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے125لاہوراوراعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے۔عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئےگئےہیں۔سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیاگیاہے۔بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیاگیاہے۔ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کئےگئےہیں۔

شیخ رشیداحمدتحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوارہوں گے۔این اے60اور62سےشیخ رشید کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہوگی۔

تحریک انصاف میں نئےشامل ہونےوالوں کوبھی ٹکٹ جاری کردیاگیاہے۔ نذرگوندل،غلام بی بی بھروانہ،عامرچیمہ،رانانذیراحمدکوٹکٹ جاری کیاگیاہے۔شوکت بھٹی،بلاول ورک،نورعالم،نورالحق،رضاحیات ہراج بھی ٹکٹ لےاڑے۔

صمصام بخاری،احمدیارہراج،غلام مصطفیٰ کھر،ذوالفقارکھوسہ کوٹکٹ مل گیا۔جعفرلغاری،نصراللہ دریشک،لیاقت جتوئی،یاررند،ندیم افضل چن کوٹکٹ مل گیاہے۔ نواب شیروسیر،راجہ ریاض،شیراکبر،بلال ورک ،علی اصغرمنڈاٹکٹ لینےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔ راناقاسم نون،عائشہ نذیرجٹ،مخدوم خسروبختیار،رئیس محبوب کوبھی ٹکٹ مل گیا۔باسط بخاری،ذوالفقارکھوسہ،ظفرذوالقرنین ساہی،راناآصف توصیف بھی پی ٹی آئی کےامیدوار ہونگے۔ ڈاکٹرنثارجٹ،مخدوم احمدعالم انور،چوہدری طاہراقبال کوبھی ٹکٹ دیاگیاہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube