کوئٹہ میں ایڈوکیٹ ضامن کاکڑ کے قتل کے خلاف بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی ۔
ایڈوکیٹ ضامن کاکڑ کے قتل کی گتھی نہ سلجھ پائی،واقعہ کے خلاف وکلاء تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا،ضلع کچہری بار روم میں وکلا نے اجلاس کے بعد ایک ریلی نکالی اور گشت کیا۔
ریلی کے شرکاء نے ایڈوکیٹ ضامن کاکڑ کے قاتلوں کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا،وکیلوں کا کہنا ہے کہ سنجاوی سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ ضامن کاکڑ پانچ جون کی رات لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز کوئٹہ زیارت روڈ پر ویرانے سے اس کی لاش ملی تھی۔