الیکشن دو ہزار اٹھارہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے این اے انسٹھ راولپنڈی تھری سے چوہدری نثار میدان میں اترنے کو تیار ہوگئے، مقابلے میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔
راولپنڈی میں ریٹرننگ آفیسر سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، تحریک انصاف کے غلام سرور اور پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
چوہدری نثار اور غلام سرور کیلئے کاغذات نامزدگی ان کے ملازمین نے لیے جبکہ جیالے امیدوار خود پہنچے، جبکہ مسلم ليگ ن کي جانب سے اب تک اس حلقہ سے کسي نے کاغذات نامزدگي حاصل نہيں کي۔