لاہور کي نشتر کالوني ميں نامعلوم افراد نے گھر ميں گھس کر فائرنگ سے مياں بيوي کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ليے مردہ خانے منتقل کرديا گيا۔ دونوں کي شناخت سليمان اور نووين کے نام سے ہوئي ہے۔
فائرنگ کا واقعہ رات گئے لاہور کے علاقے نشتر کالوني کے ايک گھر ميں پيش آيا، جس کے نتيجہ ميں گھرميں موجود مياں بيوي موقع پر ہي جان کي بازي ہارگئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کي شناخت 50 سالہ سلمان اور 45 سالہ نورين کے نام سے ہوئي۔ پوليس کي بھاري نفري نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتيش شروع کردي۔
پوليس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث قاتلوں کي تلاش جاري ہے، تاہم حتمی طور پر فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا واقعہ پسند کی شادی کے باعث پیش آیا، یا ڈکیتی مزاحمت پر۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کيلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔