Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

عائشہ احد نے حمزہ اورشہبازشریف کےدامادکیخلاف ایف آئی آرکٹوادی

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

عائشہ احد نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کے داماد کے خلاف تھانہ شمالی چھائونی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے۔

درخواست ميں عائشہ احد نے موقف اختیار کیا ہے کہ حمزہ شہباز اور علي عمران نے سادہ کاغذات پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کيا۔ انکار پر زدوکوب کیا اور تشدد کانشانہ بنایا، میری بیٹی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

 

عائشہ احد کے مطابق رات بھر حمزہ اورعلی عمران ان پر رات پرتشدد کرتے رہے، لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم چھوڑ کر فرار ہوگے۔ دوسری جانب پولیس کےمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، مقدمے میں حمزہ شہباز اورسابق آئی جی رانا مقبول سمیت چھ افراد نامزد ہیں۔

 

واضح رہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ طلب کیا گیا تھا۔ عائشہ احد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسے اور اس کی بیٹی کو حمزہ شہباز سے جان کا خطرہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت دی تھی کہ وہ شہباز شریف کو فون کر کے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنائیں، کسی کی جان خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے۔

عائشہ احد پر تشدد سے متعلق درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، علی عمران اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ آج تک مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کون کون شامل ہیں، عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube