Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

عائشہ احد کو دھمکیاں، حمزہ شہباز سپریم کورٹ طلب

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
[caption id="attachment_1149437" align="alignnone" width="640"] ARTWORK: Muhammad Obair Khan[/caption]

عائشہ احد کو دھمکیاں کیوں دیں، چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو پہلے ایک بجے اور پھر 29 جون کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو سپریم کورٹ طلب کرلیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کو ایک بجے طلب کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی کی جان کو خطرے میں نہیں دیکھ سکتے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں، آج نہیں آسکتے، جس پر عدالت نے انہں 29 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے عائشہ احد کے تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں، ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عائشہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس کے ایکشن پر عائشہ احد خوش ہیں، سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا 7 سال بعد انصاف ملتا ہوا نظر آرہا ہے، انصاف کی منتظر قومی کی بیٹیاں سپریم کورٹ پہنچیں، عدلیہ واقعی آزاد ہے، تبدیلی آرہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube