Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

میرانشاہ،پولیٹکل انتظامیہ کی گاڑی پرفائرنگ،پولیٹکل محرر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago

شمالی وزیرستان کے علاقے کم سروبی میں پولیٹیکل انتظامیہ کي گاڑي پر فائرنگ سے پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق، جب کہ تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


نمائندہ سماء کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے کم سروبی گھات لگائے دہشت گردوں نے پولیٹکل محرر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ حملے میں تین لیویز اہل کار زخمی بھی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے میران شاہ ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت بخارالدین، حضرت اللہ اور اختر گل کے ناموں سے کی گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق 30 سالہ پولیٹکل محرر حمید اللہ میران شاہ سے زرمک جا رہے تھے، جہاں سب ڈویژن کے علاقے کم سروبی میں انہیں گشت کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حمید اللہ کم سروبی میں قائم طلحہ چیک پوسٹ کے انچارج تھے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی میران شاہ کی پاکستان مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر نے حملہ کیا گیا تھا، جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، تاہم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قریبی دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں کا ٹارگٹ پولیٹیکل محرر حمید اللہ وزیر تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube