Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

حلقہ بندیوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کاشکار نہیں ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

SAMAA | - Posted: May 29, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن فیصلے کا جائزہ کل لے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ سماعت کو بھی چیلنج کئے جانے کا امکان ہے جبکہ عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیاجائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات25جولائی کوہی ہوں گے، الیکشن کمیشن ہرطرح سے مکمل تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کے الیکشن پراثر اندازہونے کا تاثرغلط ہے، الیکشن کے لئے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونا ضروری ہے، حلقہ بندیاں آئین وقانون کےمطابق کی گئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 3 مئی کوحلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا پبلک کیا گیا،حلقہ بندیوں پراعتراضات سنے جارہے ہیں، حلقہ بندیوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کاشکار نہیں ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube