رپورٹ: اختر علی
ڈیرہ غازی خان میں بیٹی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
سسر کی موجودگی میں باپ کا بیٹی پر تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا، خاتون کے شوہر نے منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی ۔
میڈیا نے آواز اٹھائی تو پولیس ہوش میں آئی، ایک روز بعد متاثرہ خاتون کي درخواست پر ملزم کو گرفتارکرليا۔
ملزم کے مطابق اس نے بیٹی کو ساتھ چلنے کوکہا انکار پر تشدد کيا، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا والد بہو سے شادي کرنا چاہتاہے
پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ديگر ساتھوں کي گرفتاري کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہيں ۔